• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر علی ڈرون حملہ کیس،آئی جی اسلام آباد ذاتی حیثیت میں طلب

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے میر علی ڈرون حملہ کیس میں ایف آئی آر کے اندراج پر آئی جی اسلام آباد اور ایس ایچ او نواز بھٹی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 2009ء ہونے والے میرعلی میں ڈرون حملے کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج پر عمل درآمد کیس کی سماعت کی ۔وفاق کی جانب سے ایڈو و کیٹ جنرل میاں عبدالرف اور درخواست گزار کریم خان کے وکیل مرزا شہزاد اکبر عدالت میں پیش ہوئے ، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ ذمہ داری سے بھاگنے والا کام قابل قبول نہیں ۔ ایف آئی آر درج ہے قانون کے مطابق اس پر کام نہیں کر سکتے ۔
تازہ ترین