• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہاتیر محمد نے ٹرمپ کوعالمی غنڈہ اور ولن قرار دیدیا

کوالالمپور (جنگ نیوز) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی غندہ اور ولن قرار دیدیا ۔ مہاتیر محمد امریکی صدر کی جانب سے نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے بارے میں امریکی خبر ایجنسی سے گفتگو کی ۔ سابق ملائیشین وزیراعظم نے خبردار کیا کہ ٹرمپ کے فیصلے سے پیدا ہونے والا غم و غصہ دہشت گردی میں بدل جائے گا۔ مہاتیر نے اپیل کی کہ سب مل کر اس وقت کے ولن امریکی صدر کا مقابلہ کریں ساتھ ہی تمام مسلم ممالک اسرائیل سے تعلقات منقطع کردیں۔
تازہ ترین