• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس پی 24 دسمبر کو لیاقت آباد فلائی اوور پر جلسہ کریگی،رضا ہارون

اکراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاک سر زمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضا ہارون نے کہاکہ پاک سر زمین پارٹی 24 دسمبر کو لیاقت آباد فلائی اوور پر عظیم الشان عوامی اجتماع منعقد کرے گی کراچی والے اپنے حقوق کے لیے 24 دسمبر کو لیاقت آباد فلائی اوور پر آئیں اور پی ایس پی کا ساتھ دیں سید مصطفیٰ کمال واحد لیڈر ہیں جو عوام کے حقوق کی بات کر رہے ہیں،ایم کیو ایم فاروق ستار کی جماعت نہیں،ایم کیو ایم پاکستان خود 23 اگست کو وجود میں آئی ،ایم کیو ایم میں جوتوں میں دال بٹ رہی ہے ،پہلے فاروق ستار بتائیں یہ 23 اگست سے پہلے کی پارٹی ہے یا بعد کی،فاروق ستار سے سوال ہے کہ ان کا ایک ایم این اے کافی عرصے سے لندن میں مقیم ہے،ایم کیو ایم کا ایم این اے لندن میں اس گھر میں رہتا ہے جو لندن کے رہنماؤں کے لیے مخصوص ہیں،ایم کیو ایم کے ایم این اے نے فیملی سمیت برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، فاروق ستار کو بلائیں اور اس معاملے پر ان سے سوال کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عارضی مرکزی دفتر الکرم اسکوئر لیاقت آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پراراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال پہلے دن سے عوام کے بنیادی مسائل اور با اختیار بلدیاتی حکومتوں کی جدوجہد کر رہے ہیں انہو ں نے کہاکہالکرم اسکوئر سے ماضی میں تاریخی سیاسی جدوجہدیں شروع ہوئیں الکرم اسکوئر سے کراچی کے حقوق کی عملی جدوجہد کا آغاز ہوگا۔
تازہ ترین