• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز اور پولیس کی کارروائی، 10ملزمان گرفتار،اسلحہ،منشیات برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی،تفصیلات کے مطابق رینجرز نے لانڈھی کے علاقے سے محمد حنیف، اسنیپ چیکنگ کے دوران حیدر علی، کلاکوٹ اور سچل سے شاہ زیب اور آصف کو گرفتار کر لیا۔ملزمان منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ ، اور منشیات بھی بر آمد کی گئی ہے،دریں اثنا ملیر سٹی پولیس نے لیاری گینگ ارشد پپو گروپ کے خطرناک دہشت گرد نادر کو گرفتارکرکے اس قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا،ملزم نے متعدد افراد کو قتل کرنے کے علاوہ اغواءبرائے تاوان اور بھتے کی متعدد وارداتیں کی ہیں ،تیموریہ پولیس نے 2ملزمان عمر فاروق اور شفیع محمد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات، کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے ملزم ناصر خان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کیا،لانڈھی پولیس نے 2 ملزمان جمعہ خان اور علی حیدر کو گرفتار کرلیا۔
تازہ ترین