• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ پالیسیاں،امریکا عالمی امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے،علامہ ناظر تقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امر یکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے خلاف قا ئد ملت جعفریہ پا کستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے، اعلامیہ کے مطابق کراچی میں ملیر ،عباس ٹا ون،اسٹیل ٹاون،ناظم آباد،نیو کراچی سمیت مختلف جامع مساجد پر مظاہرے ہوئے جب کہ کراچی میں مر کزی مظاہرہ خوجہ اثناء عشری مسجد کھارادر کے باہر کیا گیا ،اس موقع پر شیعہ علماء کو نسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا عالم اسلام مقبو ضہ بیت المقدس کو صیہونی دارالحکومت ما ننے کے امر یکی اعلان کو مسترد کرتا ہے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ قراردینے کا امریکی فیصلہ غیر منصفانہ، غیر آئینی اور غیر اخلاقی ہے،ٹرمپ ایسی پالیسیاں اختیار کررہا ہے جس کی دنیا بھر میں مذمت کی جارہی ہے،امریکہ عالمی امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے، اس ظالمانہ اقدام کو واپس نہ لیا گیا تو دنیا بدامنی کا شکارہوگی،بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے جس کو دنیا کی کوئی طاقت اسلام اور مسلمین سے الگ نہیں کر سکتی۔
تازہ ترین