• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظلوموں کیلئے جدوجہد کرنے والوں کومعاشرہ ہمیشہ یاد رکھتا ہے،حبیب جنیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی نے کہا ہے کہ انسان فانی ہے ،جو اس دنیا میں آیا ہے اُسے ایک دن چلے جاناہے، لیکن معاشرہ اُن انسانوں کو ہمیشہ یاد رکھتا ہے جنہوں نے مظلوموں اور کمزور طبقے کے افراد کے حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد کی ہو،مرحوم عبدالکریم بلوچ اُنہی انسانوں میں سے تھے جن کی خدمات حبیب بنک کے ملازمین طویل عرصے تک بُھلا نہ سکیں گے،وہ حبیب بنک ورکرز فرنٹ آف پاکستان (سی بی اے) کے مرکزی دفتر میں سابق صدر عبدالکریم بلوچ کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے، جس سے صدر حاجی محمد یعقوب،سینئر نائب صدر (اوّل) سیّدہ نادرہ پروین،قائم مقام سیکرٹری جنرل ناصر الدین محمود، ذوالفقار احمد خان تنولی،اُستاد جمال نیاز اور محمود عالم بابو نے بھی خطاب کیا۔حبیب جنیدی نے کہا کہ 1980اور 1990کی دہائی میں عبدالکریم بلوچ آزمائش کی ہر گھڑی میں بنک ملازمین کے ساتھ کھڑے رہے اور اُن کے مضبوط کردار کی بنیاد پر اُنہیں یونین کا صدر بھی منتخب کیا گیا۔
تازہ ترین