• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس بی سی اے کی کارروائی، بڑے پیمانے پر غیرقانونی تعمیرات مسمار اور سربمہر

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے رفاہی و رہائشی پلاٹس،شادی لان،ہال اوربنکوئٹ  پرغیرقانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر انہدامی مہم کاسلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹرجنرل آغامقصودعباس کی ہدایات پرڈیمالیشن اسکواڈنے غیرقانونی شادی لان ،دکانوں اورپورشن /فلیٹ طرزتعمیرات سمیت دیگرغیرقانونی تعمیرات کومنہدم اور سربمہرکردیا،ڈیمالیشن ٹیم نے  جن علاقوں میں  کارروائی کی ان میں   نیوکراچی ٹائون ،فیڈرل بی ایریا، اورنگی ٹائون، صدرٹائون، کلفٹن،گذری، ناظم آباد،لیاقت آباد،گلشن اقبال ٹائون ،پی ایم سی ایچ ایس، کاٹھیاواڑ سی ایچ ایس،ملیرٹائون ،شمسی سی ایچ ایس ،رفاہ عام سی ایچ ایس اور دیگر علاقے شامل ہیں جبکہ اورنگی ٹائون میں مزاحمت اور ہنگامہ آرائی کے باعث ایک پلاٹ پر انہدامی کارروائی موخرکر دی گئی۔
تازہ ترین