• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنسی تشدد کے خلاف مختلف تنظیموں کے پروگرام،رہنمائوں کی پریس کانفرنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جنسی تشدد کے خلاف 16روزہ عالمی مہم کے تحت پاکستان فورم فار ڈیمو کریٹک پولیسنگ ،روزن ،لیگل رائٹس فورم ،عورت فاؤنڈیشن ،ایس پی او رشہری ،یونیورسٹی آف کراچی جس کی اعانت وی ایس او اور ایمپلائی چینج نے کی ہے ’’میری پولیس کیلئے ‘‘ کے عنوان کے تحت پورے صوبہ سندھ میں مختلف سرگرمیاں کی گئیں‘ان خیالات کا اظہار کراچی پریس کلب میں’’ سندھ میں پولیس ریفارمز کے حوالے سے‘پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیگل رائٹس فورم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ملک طاہر اقبال، اسسٹنٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف کرمنا لوجی ،یونیور سٹی آف کراچی ممتاز خاصخیلی، ریجنل ہیڈ ایس پی او رحیمہ پنہور و دیگر نے کیا۔
تازہ ترین