• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی احکامات، حبس بیجاسے 53 مزدور بازیاب، آزاد زندگی گزارنے کی اجازت

حیدرآباد(بیورورپورٹ) تھر ڈ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج حیدرآباد نے 53بھٹہ مزدوروں کو حبس بے جا میںرکھ کر جبری مشقت لینے کے حوالے سے دائر 3الگ الگ درخواستوں پر ہوسڑی اور پبن تھانوں کی حدود سے پولیس کی جا نب سے بازیاب کرائی جانے والی خوا تین ، بچوں سمیت53بھٹہ مزدوروں کوبیا ن کے بعدانہیں آ زادانہ زندگی گذار نے کی اجا زت دیتے ہو ئے درخواستیں نمٹا دی ہیں۔ پریمو بھیل کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ ہو سڑی میں واقع اینٹوں کے بھٹے کے مالک رحیم خان نے اس کے رشتہ داروں کارو بھیل ، حلیمہ بھیل ، ثمینہ بھیل ، بھالی ،پریمی ،المان ،چھٹن پرینہ سمیت خاندان کی عورتوں اور بچوں سمیت 21 افراد کو غیر قانونی طور پر حبس بے جا میں رکھا ہواہے دوسری درخواست پبن کے رہائشی لیموں بھیل کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پبن تھا نے کی حدود میں واقع اینٹوں کے بھٹہ کے مالک ملک معشوق پٹھان نے اس کے رشتہ داروں سمیت20 افراد کو حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے، تیسری درخواست ہوسڑی کے رہائشی علی حسن اور گل بھیل کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ہوسڑی میں واقع اینٹوں کے بھٹہ کے ما لک امیر خان پٹھان نے ان کے خاندان کے12افراد کو حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے اور جبری مشقت لی جا رہی ہیں۔
تازہ ترین