• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدنی سے زیادہ اثاثے بنانے کے الزام میں 4سال قید

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) نیب کورٹ حیدرآباد محکمہ ورکس اینڈ سروسز عمرکوٹ کے ریٹائرڈ اسسٹنٹ انجینئر رحیم بخش سومرو کو آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے نیب ریفرنس میں جرم ثابت ہونے پر جمعرات کو4سال قید اور جائیداد اوراثاثے ضبط کرنے کی سزاسنادی ہے‘ اسی عدالت نے بیورو آف کریکیولم جامشورو کے آفیسر پیر بخش‘ اس کے دوبیٹوں مستنصر اورپرنس علی کے علاوہ سابق ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر سکندرابڑو کو جعلسازی سے لاکھوں روپے مالیت کے چیکوں کے ذریعے رقوم نکلواکر ذاتی اکاونٹس میں ٹرانسفر کرنے کے نیب ریفرنس میں جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کاحکم دیدیاہے۔ واضح رہے کہ اس ریفرنس میں نامزد ایک ملزم سابق ڈسٹرکٹ اکانوٹس آفیسر مشتاق شیخ پہلے ہی جیل میں ہے۔
تازہ ترین