• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیسکو واجبات وصولی اور درست موبائل میٹر ریڈنگ کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیںتشکیل

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیسکو ترجمان کے مطابق نادہندگان سے بجلی کے بلوں کے واجبات کی 100 فیصد وصولی ‘ بجلی چوری کے جڑ سے خاتمے اور 100 فیصد درست موبائل میٹر ریڈنگ کے حصول کیلئے حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر رحم علی اوٹھو نے حیسکو کے 4 اعلیٰ افسران کی پر مشتمل خصوصی ریکوری ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، جو نادہندگان سے واجبات کی وصولی کے حدف کو حاصل کروانے ‘ بجلی چوری کی روک تھام اور درست موبائل میٹر ریڈنگ کیلئے پورے حیسکو ریجن میں کارروائیاں کی سربراہی کریں گے ۔
تازہ ترین