• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ مجلس عمل کا نام متفرق مجلس عمل ہونا چاہئے، صاحبزادہ ابوالخیر

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جمعیت علماءپاکستان (نورانی)و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومتی حلیف جماعتوں کا متحدہ مجلس عمل کے نام سے اتحاد کا اعلان کرپٹ حکمرانوں کے مفادات کا تحفظ اور ایم ایم اے کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام کوشش ہے‘ علامہ شاہ احمد نورانی رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی میں جو جماعت جمعیت علماءپاکستان (نورانی)متحدہ مجلس عمل کا حصہ تھی اور جمعیت علماءاسلام (س) یہ دونوں بنیادی حقیقی جماعتیں اس اتحاد میں شامل نہیں لہذا اس اتحاد کو متحدہ مجلس عمل کے بجائے کوئی اور نام دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد نہیں بلکہ قوم کے ساتھ ایک مذاق ہے۔
تازہ ترین