• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین صرف مشرق وسطیٰ نہیں،پورے عالم اسلام کا مسئلہ ہے ثروت قادری

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین صرف مشرق وسطیٰ کا نہیں پورے عالم اسلام اور دنیا کے امن کا مسئلہ ہے،17دسمبر کو پاکستان سنی تحریک کی پر امن تحفظ بیت المقدس ریلی اسلام دشمن قوتوں کے خلاف بھرپور احتجاج کا مظہر ہو گی،عوام ریلی میں بھرپور شرکت کرکے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی این ٹی کالونی میں شہدائے میلاد مصطفیؐ کے ایصال ثواب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے جانبدارانہ و انتہاپسندانہ فیصلے پر مسلمانوں میں گہری تشویش پائی جاتی ہے ،اقوام متحدہ امریکا کے خلاف کاروائی کرے،امریکی صدر کے احمقانہ سوچ نے پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے ،،بیت المقدس عالم اسلام کیلئے سرخ لائن ہے،امریکہ کے اسلام دشمن فیصلے کے خلاف امریکن قونصلیٹ تک ریلی نکالیں گے۔
تازہ ترین