• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا بابے کو حق ہےکسی کو گاڈ فادر یا سسلین مافیا کا خطاب دے، ن لیگ

Todays Print

لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ کیا بابے کو حق ہے کہ وہ کسی کو سسیلین مافیا ،گاڈ فادر کا خطاب دے ؟ آج کا بابا نواز شریف کو اقامہ میں سزا دے رہا ہےاور ان کیخلاف ریفرنس کھولتا ہے ،بابا یہ کام عمران اور ترین کیلئے نہیں کرتا ، دیکھنا چاہیے نواز شریف کو درست ہٹایایا نہیں، کچھ لوگوں کا خیال ہے آپکے ساتھ کچھ بھی ہو آپ کچھ نہ کہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم چیف جسٹس کیوں غصہ کا اظہار کررہے ہیں؟ آج کا بابا نواز شریف کو پاناما میں سزا دینے یا نہ دینے کے بعد اقامہ میں سزا دے رہا ہے اور ان کے خلاف ریفرنس کھولتا ہے اور نیب کو ہدایت دیا ہے، جبکہ ریفرنس دائر کرنے کا کام وہ عمران خان اور جہانگیر ترین کیلئے نہیں کرتا، جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنس کیوں نہیں بھیجے گئے؟ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ کیا اخلاقی یا قانونی طور پر بابے کو یہ اختیار حاصل ہے کہ کسی کو سسیلین مافیا گاڈفادر یا یہ ڈان کہے؟ دیکھنا چاہیے کہ نواز شریف کو درست طریقے سے ہٹایا گیا یا نہیں؟انہوں نے صرف اتنا کہا کہ انکے ساتھ انصاف نہیں ہواکچھ لوگوں کا خیال ہے آپکے ساتھ کچھ بھی ہو آپ کچھ نہ کہیں، اختلاف چوہدری نثار بھی کرتے ہیں اس میں ایسی کوئی بات نہیں ۔انہوں نے کہا کہ میٹرو بس پورے پاکستان کیلئے ہے، لوڈ شیڈنگ پورے پاکستان کیلئے ختم ہوئی ہے صرف مسلم لیگ (ن) کیلئے نہیں، یہ سارے منصوبے پورے پاکستان کیلئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے عوام کے سب سے بڑے لیڈر نواز شریف ہیں، خواہش ہے کہ نواز شریف 2018میں بھی وزیر اعظم بنیں ، سیینٹ الیکشن اور جنرل الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ مریم نواز ، حمزہ شہباز سمیت سب کا لیڈر نواز شریف ہے، حدیبیہ پیپر ملز کیس میں ریلیف صرف شہباز شریف کو نہیں ملا کیس میں صرف شہباز شریف ہی نہیں بلکہ پورے خاندان کو ملوث کیا گیا تھا۔

تازہ ترین