• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز دنیا کی 11، باہمت اورمضبوط خواتین میں شامل

Todays Print

کراچی (رپورٹ / رفیق مانگٹ) مریم نواز عالمی ذرائع ابلاغ میں بھی چھا گئی اور دنیا کی ایسی غیرمعمولی شخصیات میں شامل ہوگئیں جن کی زندگیاں دلچسپی اور قابل ذکر تجربات سے بھرپور ہیں ،امریکی اخبار’نیویارک ٹائمز‘ نے رواں برس پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کو دنیا کی گیار طاقتور اور باہمت خواتین میں شامل کیا ہے ،اس فہرست میں ان کا گیارہ نمبر جب کہ پاکستانی خواتین میں وہ سرفہرست ہیں۔اخبار نے مریم نواز کو نواز شریف کے دست راست قرار دیتے ہوئے لکھا کہ و ہ اپنے والد کی’رائٹ ہینڈ‘ کے طور ر ابھر کر سامنے آئی ہے۔ تاہم ان پر کرپشن کے الزامات ان کی بڑھتی مقبولیت کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ اخبار نے ایسی باہمت خواتین کی درجہ بندی کا آغاز 2002سے کیا اور ہر سال ایسی مضبوط خواتین کی زندگی کو اپنے قارئین کے سامنے لانے کا ارادہ کیا جنہیں انہوں نے پہلے کبھی نہ سنا ہو، اس فہرست میں ایسی خواتین کو شامل کیا جاتا ہے جن کی زندگی دلچسپی سے بھرپور ہو اور انہوں نے غیر معمولی کام سرانجام دیئے ہوں۔یا حال ہی میں قابل ذکر تجربات سے گزری ہوں۔ اخبار نے 2017کی جن مضبوط ترین خواتین کاانتخاب کیا ان میں سعودی عرب کی خواتین کے حقوق کے لئے سرگرم رکن منال الشریف سرفہرست ہے،یورپ کی طویل العمر خاتون ایما مورانو جس نے 117برس کی عمر پائی اور ان کی طویل العمر ی کا راز انڈے کھانا تھا، پانچ اپریل کو وہ دنیا سے رخصت ہو گئی۔ ان کے علاوہ اس فہرست میں سویڈن کی وزیر خارجہ مارگوٹ وال اسٹارم،فرانسیسی مصنفہ ہنڈا آیاری،میانمار کی الیو یینگ،ترکی کی مصنفہ اسلی ایردگان،اٹلی کی لیتزا بتگالیہ،انڈونیشیا کی سنتا نوریہا،چینی شاعرہ زو شہیوا،جرمن کی الیس سکورزر اور پاکستان کی مریم نواز شامل ہیں۔

تازہ ترین