• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدن سے زائد اثاثے ، اسحٰق ڈار کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

Todays Print

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کیخلاف احتساب کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت آج ہوگی، فاضل عدالت نے استغاثہ کے چار نئے گواہوں کو طلب کر رکھا ہے جبکہ وکلا صفائی نے نجی بنک کے منیجر آپریشنز عظیم خان پر جرح کرنا ہے ،گزشتہ سماعت پر وکلا صفائی کی عدم موجودگی کیوجہ سے عظیم خان پر جرح نہیں ہوسکی تھی جبکہ گواہ فیصل شہزاد اپنی ہمشیرہ کی شادی کیوجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوسکاتھا، فاضل عدالت نے استغاثہ کے دو گواہوں عبدالرحمن اور مسعود غنی کو جانے کی اجازت دیدی تھی جبکہ چار نئے گواہوں کو طلبی کے سمن جاری کردئیے تھے جن میں ڈپٹی سیکرٹری کابینہ ڈویژن واصف حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر کامرس قمر زمان اور ڈائریکٹر نادراقابوس عزیز ، ڈائریکٹر قومی اسمبلی شیر دل خان اور نجی بینک کے فیصل شہزاد شامل ہیں۔قانونی ماہرین کے مطابق اسحٰق ڈار کے ضامن احمد علی قدوسی نے احتساب کورٹ کی طرف سے جائیداد قرقی کے حکم کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے جس کیوجہ سے احتساب کورٹ میں مقدمے کی کا ر ر وا ئی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین