• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران بزدل گیدڑ تحریک چلانے کے قابل نہیں،سعد رفیق

Todays Print

لاہور (نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نوازشریف شیرکی طرح بہادراورعمران گیدڑ کی طرح بزدل ہیں،عمران خان کوئی تحریک چلانے کے قابل نہیں،نواز شریف نے17ماہ جیل کاٹی،عمران خان5 دن نہیں کاٹ سکے۔ خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کے اوکاڑا میں عوامی جلسے سے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران نےٹھیک کہا گیدڑ تحریک نہیں چلا سکتے۔عمران خان کوئی تحریک چلانے کے قابل نہیں۔ کیونکہ نوازشریف شیرکی طرح بہادراورعمران گیدڑکی طرح بزدل ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نوازشریف نےعالمی طاقتوں کا دباؤ مسترد کرکے ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مشرف دورمیں 17 ماہ جیل کاٹی۔ جبکہ عمران خان ڈیرہ غازی خان جیل میں 5 دن نہیں کاٹ سکے۔

تازہ ترین