• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

السلام علیکم سر! میں جاننا چاہتا ہوں کہ سافٹ ویئر انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس میں کیا فرق ہے۔ میرے بیٹے نے ایف ایس سی پارٹ ون 472نمبر حاصل کئے ہیں اور اب وہ ایف ایس سی پارٹ ٹو پڑھ رہا ہے۔ وہ کمپیوٹر سائنس یا سافٹ ویئر انجینئرنگ کرنا چاہتاہے ۔ براہِ مہربانی مشورہ دیں۔ شکریہ(شفیق خان، کوٹ ادو)
ج۔جناب شفیق صاحب! سافٹ ویئر انجینئرنگ سافٹ ویئر بنانے،سافٹ ویئر کے میکنزم اور آپریٹنگ سسٹم کا علم ہے اور اس کی تعلیم پروگرامنگ لینگویج، ڈویلپمنٹ ،سسٹم سافٹ ویئر ، سسٹم آرکیٹکچر اور اپلیکیشن ڈویلپمنٹ پر مشتمل ہوتی ہے۔ جبکہ کمپیوٹر سائنس اس کا حصہ ہے اور یہ عملی طور پر ریاضی کی ایک شاخ ہے۔ جو کہ اس کے سائنسی حصے کو ڈیل کرتی ہے ۔جو کمپیوٹیشنل میتھی میٹکس اور عملی کمپیوٹنگ پر مشتمل ہوتی ہے۔کمپیوٹر سائنس زیادہ تر کمپیوٹر کی نظریات(Theoratical) اور عملی کمپیوٹر سائنس سے الگ ہوتی ہے۔ کمپیوٹر سائنس بنیادی طور پر کسی مسئلے کو انسان کے بغیر حل کرنے کا علم ہے۔ کمپیوٹر سائنس کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے ۔
1۔Theoratical Computer Science
2۔Applied Computer Science
میرا خیال ہے کہ اس سے آپ کو اپنے بیٹے کیلئے بہتر فیصلہ لینے میں آسانی ہوگی۔
س۔السلام علیکم سر! میرا نام عقیل ہے اور میں میرپور آزاد کشمیر کا رہائشی ہوں ۔ میں میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے ڈاکٹر آف فارمیسی کررہا ہوں۔ میں روزنامہ جنگ باقاعدگی سے پڑھتا ہوں۔ میری بہن نے میٹرک میں 973/1100نمبر لئے اور ایف ایس سی پری میڈیکل میں 942/1100میں سے لئے ہیں۔ براہِ مہربانی مجھے کچھ یونیورسٹیاں اور مفید کورسز کے بارے میں تفصیل بتائیے ۔وہ نفسیات کے مضمون میں دلچسپی رکھتی ہے۔ آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔(راجہ عقیل قیوم،آزاد جموں کشمیر)
ج۔ڈیئر راجہ قیوم!حالانکہ میں آپ کا سوال صحیح طور پر نہیں سمجھ پایا ،لیکن میرے خیال میں آپ اپنی بہن کیلئے ایک بہتر یونیورسٹی کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ جو کہ سائیکالوجی کیریئر کے طور پر اپنانا چاہتی ہے۔ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ اسے اپنے جغرافیائی لحاظ سے اپنے علاقے میں موجودتعلیمی اداروں ، انکی فیکلٹی اور کورس سیلیبس کے بارے میں تفصیل سے جاننا چاہیے ،آیا کہ وہ ان کی امید کے مطابق ہیں ۔یہ بہت ضروری ہے کہ وہ نفسیات اور اس سے متعلقہ مضامین کے بارے میں صحیح فیصلہ کریں لہٰذا یہ جاننا ضروری ہے کہ کون کونسے پروگرام آفر کئے جارہے ہیں۔
س۔جناب عابدی صاحب ،میرا اس دفعہ کا ایگریگیٹ65.864ہے اور میرا داخلہ یو ای ٹی کے ٹیکسلا کیمپس میں ٹیلی کام میں ہو رہا ہے اور دوسرا آپشن چکوال کیمپس میں الیکٹرونکس اور میکاٹرونکس کا ہے ،آپ سے راہنمائی چاہیے کہ ا ن دونوں میں سے لڑکیوں کے لیے کون سی فیلڈ مناسب ہے؟(ماریہ ذوالفقار،راولپنڈی)
ج۔آج کل کے دور میںتعلیم مواصلات مرد اور خواتین دونوں کے لیے بہترین میدان ہے اور میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ ٹیلی کام کا انتخاب کریںاور جب آپ اپنا بی ایس مکمل کر لیں گی تو پاکستان کے کسی بھی نامور موبائل نیٹ ورک کمپنیوں میں انٹرنشپ یا ملازمت کا انتخاب کر سکتی ہیں اور اس کمپنیوں میں بے شمار آگے بڑھنے کے مواقع موجود ہیں ۔
س۔سر میں نے ایف ایس سی پری میڈیکل میں 847 نمبر حاصل کیے ہیں ،مجھے آپ کا مشورہ چاہیے کہ میں انوائرمینٹل اور بائیولوجکل سائنس میں سے کس کا انتخاب کروں؟ (ذوالقرنین،لاہور)
ج۔میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ بی ایس مولیکیولر بائیولوجی یا بائیوکیمسٹری میں کریںکیونکہ یہ دونوں بیچلرز آپ کو آگے ایم ایس سی بائیومیڈیکل سائنسز کی طرف لے جاتے ہیں اور اس فیلڈ میں بے شمار کیریئر کے مواقع موجود ہیں۔

تازہ ترین