• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈوڈو کے گھر میں کتابوں کی کئی الماریاں ہیں۔
ایک دن میں نے پوچھا۔
’’یہ کتابیں ترتیب سے لگی ہوئی ہیں یا بس یونہی۔‘‘
ڈوڈو نے بتایا،
’’ہر الماری میں کسی ایک موضوع کی کتابیں ہیں۔
ایک میں شاعری ہے،
ایک میں افسانے،
ایک میں تنقید،
ایک میں مزاح۔‘‘
میں نے الماریوں کا جائزہ لیا،
’’صرف ایک الماری کی کتابیں تالے میں رکھی ہیں۔
کیا بہت قیمتی ہیں؟‘‘
ڈوڈو نے دیدے گھما کے کہا،
’’اس میں وہ کتابیں ہیں جو لوگوں نے تبصرے کے لئے بھیجی ہیں۔
انہیں تالے میں بند رکھتا ہوں کہ کہیں غلطی سے پڑھ نہ لوں۔‘‘

تازہ ترین