• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 5.5فیصد متوقع ہے، عالمی بینک

Todays Print

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ، مہتاب حیدر ) عالمی بنک کے مطابق پاکستان کی رواں مالی سال 2017-18میں اقتصادی شرح نمو 5.5فیصد تک رہنے کی توقع ہے ، پاکستان نے رواں مالی سال کے اقتصادی شرح نمو کا ہدف 6فیصد مقرر کیا ہے ، پاکستان میں آئندہ تین برسوں درمیانی مدت کے عرصے میں اقتصادی ترقی کی شرح میں اضافہ متوقع ہے اور یہ 6فیصد تک پہنچ جائے گی ، عالمی بنک کی سال 2018کی جاری گلوبل اکنامک پراسپکٹس " رپورٹ کے مطابق 2020تک پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 6فیصد تک ہوجائے گی ، 2019میں شرح نمو 5.8فیصد تک متوقع ہے ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں رواں برس الیکشن کا سال ہے لہذااقتصادی ترقی کی کوششوں میں کمی آسکتی ہے جبکہ ٹیکس محصولات بھی کمزور ہے ، رپورٹ میں پاکستان جنوبی ایشیا کے گروپ میں ہے اور جنوبی ایشیا کے خطے کی اقتصادی شرح نمو 6.9فیصد تک رہنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے ، برآمدات میں اضافہ ، انفراسٹرکچر میں اپ گریڈیشن اور سرمایہ کاری کی بحالی ہونے کی توقع ہے ، سال 2016-17میں پاکستان کی شرح نمو میں اضافہ ہوا اور 5.3فیصد ہوگئی اگرچہ یہ حکومتی ہدف 5.7فیصد سے قدرے کم ہے کیونکہ صنعتی شعبے کی شرح نمو توقع سے کم ہوئی ، رپورٹ کے مطابق سی پیک کے باعث تعمیرات اور انفراسٹرکچر شعبے میں ترقی ہوئی جبکہ زرعی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ، سال 2017-18میں خدمات کے شعبے میں ترقی ، مینو فیکچر نگ میں سرمایہ کاری اور مقامی طورپر قرضے فراہمی میں اضافے سےشرح ترقی اسی تسلسل سے جاری رہے گی ، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے باعث سرمایہ کاری منصوبوں میں اضافہ ہوگا ، رپورٹ کے مطابق برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے سے پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھ کر 4.1فیصد ہوگیا ہے جو گزشتہ برس 1.7فیصد تھا ، رواں برس بھارت ، بنگلادیش اور پاکستان میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھا ہے، پاکستان ، مالدیپ اور افغانستان میں قرضے ڈبنے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور یہ 10فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔

تازہ ترین