• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’سارا دن کیا کرتے رہتے ہو؟‘‘
میں نے ڈوڈو کو چھیڑا۔
’’کیا مطلب سارا دن؟
آٹھ گھنٹے دفتر میں کام کرتا ہوں۔
آٹھ گھنٹے سوتا ہوں۔‘‘
ڈوڈو نے منہ بنایا۔
’’اور باقی وقت؟‘‘
میں نے پوچھا۔
’’صبح ایک گھنٹہ چہل قدمی،
ایک گھنٹہ کھانے پینے کا،
ایک گھنٹہ مطالعے کا،
ایک گھنٹہ بچوں کو پڑھاتا ہوں۔
ایک گھنٹہ بیوی کی باتیں سنتا ہوں۔
ایک گھنٹہ پیٹ کھجاتا ہوں۔‘‘
ڈوڈو نے تفصیل بیان کی۔
میں نے انگلیوں پر گنتی کی،
’’یہ بائیس گھنٹے ہوئے۔
باقی دو گھنٹے؟‘‘
ڈوڈو نے تنک کر کہا،
’’باقی دو گھنٹے ٹریفک جام میں پھنسا رہتا ہوں۔‘‘.

تازہ ترین