• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ پارٹی فنڈنگ کیس، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست خارج

Todays Print

اسلام آباد(نمائندہ جنگ/نیوز ایجنسیاں) عدالت عظمیٰ نے پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی اسد عمر اور شیریں مزاری کی پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کیخلاف فارن فنڈنگ لینے کی بناء پر ان پر پابندی سے متعلق درخواستیں نمٹاتے ہوئے درخواست گزاروں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنیکی ہدایت کی ہے ،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے جمعرات کے روز شیریں مزاری کی مسلم لیگ ن جبکہ اسد عمر کی پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کیخلاف درخواستوں کی سماعت کی تو چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ عمران خان کیس میں سپریم کورٹ پہلے ہی طے کر چکی ہے کہ اس معاملہ کامتعلقہ فورم الیکشن کمیشن ہے۔ دوران سماعت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان فیصلے کی روشنی میں وہ ان معاملات پر الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہی متعلقہ فورم ہے۔ اس پر عدالت نے اپنا مختصر حکم سنایا اور واپس لینے کی بنیاد پر دونوں درخواستیں خارج کر دیں۔

تازہ ترین