| |
Home Page
ہفتہ 2؍ جمادی الاوّل 1439ھ 20 ؍ جنوری2018ء
January 12, 2018 | 12:00 am
زیادتی کی کوشش، خاتون کو آگ لگادی

Todays Print

زیادتی کی کوشش، خاتون کو آگ لگادی

سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر کے نواحی علاقے صالح پٹ میں حوا کی بیٹی سے جنسی زیادتی کی کوشش، ناکامی پر ملزم نے پیٹرول چھڑک کر خاتون کو آگ لگادی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے متاثرہ خاتون کو علاج ومعالجے کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کے مطابق صالح پٹ سٹی میں ملزم مشتاق بھٹی نے اپنی ہی برادری کی ایک 30 سالہ خاتون مسمات نصیراں کے گھر میں گھس کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی اور ناکامی پر خاتون پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی جس سے خاتون کا چہرے سمیت دس فیصد حصہ جھلس گیا ہے۔متاثرہ خاتون کے بھائی پیر بخش بھٹی نے تھانے پر آکر بتایا کہ ملزم مشتاق بھٹی نے گھر میں گھس کر میری بہن مسمات نصیراں کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی اور ناکامی پر اس کے منہ پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی جس سے خاتون کا چہرہ جھلس گیا ، ابتدائی طور پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ تقریبًا دس فیصد چہرہ آگ کے باعث جھلس گیا ہے، خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے سول اسپتال سکھر میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کا علاج ومعالجہ کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم مشتاق بھٹی کو گرفتار کر لیا ہے ، ابتدائی طور پر مشتاق بھٹی اپنا نام کچھ اور بتا رہا تھا لیکن بعد میں اس کے نام کی تصدیق مشتاق بھٹی کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔