• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 60سالہ خاتون شہید

Todays Print

سیری (نمائندہ جنگ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 60سالہ خاتون شہید ہو گئیں ، پاک فوج نے دشمن کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا ،۔تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹرکے سرحدی گائوں پیر خانہ پھلنی پربھارتی فوج نے بلااشعال فائرنگ کی بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا فائرنگ سے 60سالہ خاتون حسن بی بی زوجہ فرزند علی ساکن پیر خانہ پھلنی بائیں کندھے پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کھوئی رٹہ پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کوٹلی ریفر کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئی ادھر پاک فوج نے دشمن کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور دشمن کی گنوں کو خاموش کرا دیا۔

تازہ ترین