• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سندھ نے کراچی کیلئے 104میٹر بلند اسنارکل خرید لی

کراچی (طاہر عزیز، اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے کراچی کے لئے104میٹر بلند اسنارکل خرید لی، 49 کروڑ روپے کی لاگت سے خریدی جانے والی یہ اسنارکل مارچ میں کراچی پہنچ جائے گی جس کے بعد اسے کے ایم سی کے حوالے کر دیا جائے گا۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ تقریباً دو سال قبل کلفٹن کی ایک عمارت میں آگ لگنے کے بعد وزیر بلدیات جام خان شورو کی ہدایت پر محکمہ بلدیات نے بلندوبالا عمارتوں میں ریسکیوکے لئے اسنارکل خریدنے کا فیصلہ کیا تھا، فن لینڈ سے خریدی جانے والی اس اسنارکل سے اس وقت بڑی بوم والی دنیا میں کوئی اسنارکل نہیں ہے، ایسی ایک اسنارکل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر لاہور کے لئے خریدی گئی ہے۔ کراچی پہنچنے والی اسنارکل کو پانچ سال تک چلانے کی ذمہ دار مذکورہ کمپنی ہوگی جب کہ دس سال تک مرمت کی ذمہ داری بھی اس کی ہوگی۔ کمپنی کراچی میں اسٹاف کو ٹرینڈ کرے گی۔ واضح رہے کہ کے ایم سی محکمہ فائر بریگیڈ کے پاس اس سے پہلے30میٹر تک بلند اسنارکل ہیں۔
تازہ ترین