• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں فلو کے کیسز میں ڈرامائی اضافہ اسپتال داخل ہونے والے مریض بڑھ گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں فلو کے مریضوں کی تعداد میں ڈرامائی اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بیماری کا تازہ ترین حملہ گزشتہ پچاس سالہ تاریخ کا سب سے بدترین حملہ ہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے سال کے پہلے ہفتے میں اسپتال میں بھرتی ہونے والے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ 2017ء کے آخری ہفتے میں فلو کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد 24؍ تھی جبکہ رواں موسم سرما میں ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 85؍ ہو چکی ہے۔ اسپتال میں گزشتہ ہفتے سے لے کر اب تک بھرتی ہونے والے مریضوں کی تعداد میں 50؍ فیصد اضافہ ہوا ہے، گزشتہ ہفتے یہ شرح 7.38؍ فیصد فی ایک لاکھ افراد تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں اس وقت فلو کی کئی مختلف اقسام نے حملہ کیا ہے جس میں آسی فلو اور فرنچ فلو زیادہ نقصان دہ وائرس بتائے گئے ہیں۔ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ جان لیوا وائرس کی وجہ سے اکتوبر سے لے کر اب تک 1938؍ افراد بھرتی ہو چکے ہیں جن میں سے ایک چوتھائی تعداد آسی فلو جبکہ آدھی تعداد جاپانی فلو کے متاثرین کی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں فلو کی وجہ سے اسپتال میں بھرتی ہونے والے مریضوں کی تعداد ڈھائی گنا زیادہ ہے۔
تازہ ترین