• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت نوحؑ نے سب سے پہلے موبائل فون استعمال کیا ،ترک پروفیسرکادعویٰ

استنبول (جنگ نیوز) ترکی کے ایک استاد نے دعویٰ کیا ہے کہ حضرت نوح ؑ نے طوفانی سیلاب کے آغاز سے قبل موبائل فون کے ذریعے اپنے بیٹے سے گفتگو کی تھی۔اس واقعے کا قرآن مجید اور انجیل مقدس میں تفصیلی ذکر ہے۔استنبول یونیورسٹی کی میرین سائنسز فیکلٹی میں لیکچرر یاووز اونیک نے یہ دعویٰ ترکی کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ اْس وقت طوفانی لہریں تین سو سے چار سو میٹر بلند تھیں اور حضرت نوحؑ کا بیٹا ان سے کافی کلومیٹر دور تھا۔ قرآن یہ بتاتا ہے کہ حضرت نوح ؑ نے اپنے بیٹے سے گفتگو کی تھی لیکن ان کے درمیان ابلاغ کیسے ہوا تھا؟ کیا یہ ایک معجزہ تھا؟ایسا ہوسکتا تھا لیکن میری رائے ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے سے موبائل فون پر بات کی تھی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق پروفیسر نے اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ یہ سمارٹ فون تھا یا فلپ فون۔ پروفیسر اورنک نے مزید یہ دعویٰ کیا کہ حضرت نوح ؑ نے لکڑی کی بجائے اسٹیل کی پلیٹوں سے کشتی تیار کی تھی اور اس کو جوہری توانائی کے ذریعے بجلی مہیا کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ میں ایک سائنس دان ہوں اور میں سائنس ہی کی بات کررہا ہوں۔
تازہ ترین