• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارسلان مسیح ہلاکت ازخودنوٹس، سپریم کورٹ نے10روز میں چالان رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد (صباح نیوز)پولیس تشدد سے بچے ارسلان مسیح کی ہلاکت پر ازخودنوٹس کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے دس روز میں کیس کے چالان کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔جمعرات کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اس دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج ہوا؟ اس دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ واقعہ کے چھ ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں، وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ واقعہ تھانہ کے اندر پیش نہیں آیا، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت نوٹس نہ لیتی تو گرفتاریاں بھی نہ ہوتیں، تفتیشی افسر نے بتایا کہ دو دن میں چالان عدالت میں جمع کرا دیں گے، جس پر عدالت نے دس دن میں چالان کی نقل اور پیشرفت رپورٹ طلب کر لی۔
تازہ ترین