• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار ججوں نے قانون کی قبر کھوددی ، ملک کیلئے بڑا نقصان ہوگا، انا ہزارے

Todays Print

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ میں چار ججوں کی چیف جسٹس کے خلاف بغاوت سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے سماجی رہنما انا ہزارے نے ٹوئٹ کیا کے ان چار ججوں نے قانون کی قبر کھود دی ہے جس کا ملک کو بہت نقصان ہوگا،جمہوریت کے لئے کافی لوگوں نے قربانیاں دیں ہیں اس کے باوجود آج ہم کیا دیکھ رہے ہیں۔بھارتی لوک سبھا کے سابق اسپیکر سومناتھ چترجی نے اپنے ٹوئٹ میں چار باغی ججز کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس بغاوت سے سسٹم کو چیلنج کیا جاتا ہے تو یہ ملک میں جمہوریت پر خطرناک حملہ ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے عدلیہ میں بغاوت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی پریس کانفرنس سے پرہیز کرنا چاہیے تھا ، وہ امید کرتے ہیں کہ تمام ججزاپنے درمیان پیدا ہوانے والی دراڑوں کو مکمل طور پر ختم کر لیں گے ۔بھارت میں چار باغی ججز کی طرف سے بھارتی چیف جسٹس کے خلاف کی گئی پریس کانفرنس کے ردعمل میں سابق مششہور ریٹائرڈ جج آر ایس سودھی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس قسم کے واقعے کی مثال اس سے پہلے نہیں ملی ، باغی ججز کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس نے ہندوستان میں عدلالتی کے نظام کو ٹھیس پہنچائی ہے اس اقدام سے عدلیہ کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ آسان نہیں ہوگا۔اس معاملے پر نیشنل سیکرٹری سی پی آئی جسٹس ڈیوڈ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس جے چلامیسوار نے مجھ سے کچھ بھی تلاش نہیں کیا ہرکسی کو اس ملک میں جمہوریت کی فکر ہے اور قانون دان شہریوں کی آخری امید ہوتے ہیں ۔ 

تازہ ترین