• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ناظم آباد میں موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

Todays Print

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ ناظم آباد میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر جانے والا پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقے نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کے قریب جمعہ کی صبح موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے موٹر سائیکل پر جانے والےپولیس اہلکار پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے ،واقعہ کی اطلاع پرپولیس اور امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو تشویشناک حالت میں عباسی اسپتال منتقل کردیا تاہم اس نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا ،پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں شہید اہلکار کی شناخت 37سالہ شاکر احمد ولد محمد شکیل کے نام سے کی گئی جو کہ اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا ،پولیس نے مزید بتایا کہ شہیداہلکار کے والد محکمہ پولیس سے وابستہ تھے تاہم وہ دوران ڈیوٹی طبی موت انتقال کر گئے تھے جس کے بعد شہید کو والد کے کوٹے پر 2016ءمیں محکمہ میں بھرتی کیا گیا تھا ،پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی تعداد دو اور ملزمان نے انتہائی قریب سےاہلکارکو سر میں ایک گولی ماری اور فرار ہو گئے، واقعہ کے وقت وہ اپنے گھر اورنگی ٹاؤن سے گلبرگ تھانے میں ڈیوٹی کے لیے آرہا تھا ،ایس ایس پی عرفان بلوچ نے بتایا کہ واردات ٹارگٹ کلنگ ہے اور ملزمان پروفیشنل معلوم ہوتے ہیں، مقتول اہلکار شاکر ضلعی ریزرو پولیس میں ڈیوٹی کرتا تھا جو کہ اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کام کرتی ہے، پولیس نے کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا ہے ۔سال2018میں ملزمان نے کراچی میں پہلے پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا ہے۔

تازہ ترین