• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے284 جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی

Todays Print

لاہور (مقصود اعوان )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ 2017پر عملدر آمد نہ کر نے پر ایم کیو ایم پاکستان ،مسلم لیگ فنکشنل ،متحدہ مجلس عمل ، نیشنل پارٹی ، سمیت 284سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ، پارلیمانی جماعتوں کے سینیٹرز،قومی وصوبائی اسمبلی کے ارکان اوربلدیاتی ممبران کومشکلات کا سامنا ،الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے دولاکھ پارٹی اندراج فیس انٹرا پارٹی الیکشن کا سر ٹیفکیٹ پارٹی دستور کی پر نٹیڈ کاپی مر کزی اور صوبائی عہد یداروں کی فہرست اوردو ہزار ممبران کے شنا ختی کارڈ کی فو ٹو کاپیاں اور دسخط شدہ ممبرشپ کی تفصیلات طلب کیں تھیں الیکشن کمیشن کی جانب سے متعدد بار دہانیوں کے باوجود کئی جماعتیں مطلوبہ فہرستیں دینے میں ناکام رہیں ، ڈی لسٹ ہو نے والی سیاسی جماعتیں 30روز میں سپریم کورٹ میں اپیل کر سکتی ہیں 284 سیاسی جماعتوں کے خارج ہونے سے متعتددپارلیمانی جماعتوں کے سینیٹرز، قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین اور بلدیاتی اداروں کے سربراہوں اور ممبران کو آئندہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پامقررہ وقت 2 دسمبر 2017 تک 352 سیاسی جماعتوں میں صرف 68 سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کے پاس اپنے مذکورہ کوائف اور دستاویزات جمع کروائیں۔ پاکستان الیکشن کمیشن نے مقررہ وقت گزرنے کے 10 روز بعد ڈپٹی ڈائریکٹر کنفیڈیشنل گلریز عباس رضوی کے دستخطوں سے نوٹیفیکیشن نمبر 4(3) 2017.confd جاری کرکے 284 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کر دیا ہے یہ سیاسی جماعتیں ایک ماہ کے اندر الیکشن کمیشن کے احکامات کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین