• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشہ رحمٰن کی تعریف، انقلاب باتوں، دعوئوں سے نہیں کام کرنے سےآتا ہے، وزیراعظم عباسی

Todays Print

پشاور (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انقلاب باتوں اور دعوؤں سے نہیں بلکہ کام کرنے سے آتا ہے اور مسلم لیگ ن کی حکومت نے کام کر کے دکھایا ہے۔ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کی ملک میں آئی ٹی کے فروغ کیلئے کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انوشہ رحمن اور ان کی ٹیم نے کام کرکے دکھایا ہے جو لائق تحسین ہے، ملک میں کاروباری نوجوانوں کی قیادت کو فروغ دینے کیلئے سرکاری اور نجی شعبوں کے مابین بڑھتے ہوئے روابط خوش آئند ہیں، اسے ہم ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کی تعبیر سمجھتے ہیں۔ دوسری جانب انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمان نے کہا کہ 2014ءکے بعد آئی ٹی کے شعبہ میں انقلاب آیا ہے جس میں سالانہ 20ہزار سے زائد نوجوان گریجویشن کی تعلیم مکمل کرتے ہیں، ہمیں ایسے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کیلئے انکی معاونت کرنا ہوگی، اس حوالے سے آئی ٹی کی وزارت کی کوششوں کے نتیجہ میں اب ملک میں 100افراد پرمشتمل گاؤں تک بھی تھری جی کی سہولت پہنچائی جا رہی ہے شعبہ کی ترقی کیلئے 40ارب روپے سے زائد خرچ کئے جا رہے ہیں ۔

تازہ ترین