• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کا خاتمہ امریکا نے 4 ماہ کی ڈیڈ لائن دیدی

Todays Print

واشنگٹن ( ایجنسیاں) امریکہ نے ایران کیساتھ جوہری معاہدہ ختم نہ کرنے کا فیصلہ کرلیااور تہران کو 4 ماہ کی ڈیڈ لائن دی ہےجس کے بعد صورتحال جوں کی توں ہوگئی ہے،دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ٹرمپ اعلانات معاہدے کو نقصان پہنچانے کی مایوسانہ کوشش قرار دی ہے،تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے آخری مہلت دیتے ہوئے پابندیوں کے بل پردستخط 120 دن کیلئے موخر کئے ہیں اور کہا ہے کہ اپنے ذاتی ارادے کے باوجود اس وقت ایران معاہدہ ختم نہیں کررہا،یورپی اتحادی ایران ایٹمی معاہدے میں خامیوں کو دور کرنے میں مدد کریں تاکہ ایران سمجھوتے میں بہتری لائے امریکی صدر نے متنبہ کیا کہ اگر یورپی ممالک نے مدد نہ کی تو امریکا ایران ایٹمی معاہدہ ختم کردے گا ۔

تازہ ترین