• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما کیس مواد کے حصول کیلئےنیب کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنیکا فیصلہ

Todays Print

اسلام آباد (نیوز ایجنسی) نیب نے پاناما کیس سے متعلق مواد حاصل کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے تیار کردہ درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت میں زیر التوا ریفرنسوں کے سلسلے میں مصدقہ ریکارڈ دیا جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ واجد ضیا شریف خاندان کے خلاف تینوں ریفرنسوں میں اہم گواہ ہیں، نیب نے ایون فیلڈ میں ضمنی ریفرنس بھی تیار کر رکھا ہے، ضمنی ریفرنس میں تین مزید گواہان کی فہرست دی جائے گی۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ فلیگ شپ ریفرنس کے معاملے پر نیب کی تین رکنی ٹیم ڈی جی نیب راولپنڈی ظاہر شاہ کی سربراہی میں لندن جائےگی، دورے کا مقصد باہمی معاونت سے متعلق قانون کے تحت ثبوت حاصل کرنے ہیں۔واضح رہے کہ شریف خاندان کے خلاف لندن پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل مل اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کے ریفرنسز دائر کیے گئے ہیں جب کہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس بنایا گیا ہے۔پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز، صاحبزادوں حسین، حسین نواز، داماد کیپٹن(ر)صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنسز دائر کیے جن میں تمام افراد پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔

تازہ ترین