• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 منزلہ عمارتوں کی تعمیر کی اجازت کا فیصلہ خوش آئند ہے،عارف جیوا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے چیئرمین محمد عارف یوسف جیوا نے سپریم کورٹ کی جانب سےکراچی میں 6 منزلہ عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دینے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فاضل ججوں کے اس دانشمندانہ فیصلے سے کراچی کی تعمیراتی صنعت کو ریلیف اور ہزاروں بے روزگارافراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے،انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد کثیرالنزلہ عمارتوں کی تعمیر پر پابندی پر بھی سپریم کورٹ نظرثانی کرے گی۔ چیئرمیں آباد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فیصلے سے کراچی کی تعمیرات صنعت کو قدرے ریلیف ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر پر پابندی کے باعث کراچی میں تعمیراتی سرگرمیاں ٹھپ ہوگئی تھیں ،تعمیراتی شعبے سے وابستہ دیگر 72 صنعتیں بھی بحرانی کیفیت کا شکار تھیں ۔
تازہ ترین