• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج میں 6.207 بلین روپے کے سودے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں 6.207 بلین روپے کے سودےہوۓ جن کی مجموعی تعداد 12,810 رہی۔پی ایم ای ایکس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوۓ جن کی مالیت 2.649 بلین روپے تھی۔ جبکہ کرنسیز کے بذ ریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.642بلین روپے، ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 643.570 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 445.993 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 295.438 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 191.564 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 153.365 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 118.428 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 21.430 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 13.818 ملین روپےاور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 3.060 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں لال مرچ کی 8,390 لاٹس کے سودے ہوۓ جن کی مالیت 1.485 ملین روپے اور کاٹن کی 50 لاٹس کے سودے ہوۓ جن کی مالیت 26.893 ملین روپے تھی۔
تازہ ترین