• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل بینک اوربینک آف چائنا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پردستخط

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک آف پاکستان اور بینک آف چائنا نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد ملک میں بینکاری کی خدمات میں اضافہ کرنا ہے۔مفاہمت کی اس یادداشت کے ذریعے دونوں اداروں کے درمیان کاروباری خلا کو پر کیا جا ئے گا اور باہمی تعاون کوفروغ دیا جائے گا۔ مفاہمت کی اس یادداشت سے دونوں قوموں کے درمیان ناقابل تسخیر بھائی چارہ بھی مزید مضبوط ہو گا۔دستاویز پر نیشنل بینک کی جانب سے بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سعید احمد اور بینک آف چائنا پاکستان آپریشنز کے کنٹری ہیڈ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر تاؤلی نے دستخط کیے۔
تازہ ترین