• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق رواں سال صبح کے پروگرام میں داخلہ ٹیسٹ اور میرٹ کی بنیاد پر داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ کو کلاسز کے آغاز سے قبل ہی 17 جنوری تک ان کے یونیورسٹی کارڈ اور انرولمنٹ کا رڈ فراہم کردیئے جائیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل طلبہ کو یونیورسٹی کارڈ اور انرولمنٹ کارڈ عموماً دوسرے سال موصول ہواکرتے تھے جس کی وجہ سے طلبہ کو بہت سے معاملات میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتاتھا۔علاوہ ازیں جامعہ کے جعلی کارڈ کی روک تھام کے لئے کارڈ میں کیوآر کوڈ بھی متعارف کرایاگیا ہے ۔ترجمان کے مطابق شیخ الجامعہ کی جانب سے آن لائن نظامِ متعارف کرانے کی وجہ سے بروقت یونیورسٹی کارڈ اور انرولمنٹ کا رڈز کی فراہمی ممکن ہوسکی ۔واضح رہے کہ طلبہ کو ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے انرولمنٹ کارڈ اور یونیورسٹی کارڈ کے حصول سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں گذشتہ روز 15 جنوری 2018 ءکو 1000 طلبہ کو یونیورسٹی کارڈ اور انرولمنٹ کارڈ جاری کئے گئے۔
تازہ ترین