• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹی، کپڑا اور مکان ہر انسان کی ضرورت ہے اور ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انسان کو محنت و مشقت بھی کرنا پڑتی ہے۔ پیسے کے بغیر یہ کچھ بھی ممکن نہیں۔ یہ سب تب ہی ممکن ہے جب نوکری ہو گی۔ جسں معاشرے میں ہم رہتے ہیں وہاں ہمیں لاکھوں مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سب سے بڑا مسئلہ آج کل یہ بنا ہوا ہے کہ اتنا پڑھنے کے باوجود بھی کوئی نوکری میسر نہیں۔ گورنمنٹ نوکریاں صرف انہی کے لیے ہیں جو رشوت دے سکتے ہیں یا کسی سفارش سے آتے ہیں۔ نہیں تو سرکاری دفتروں کی طرف رُخ کرنا صرف اور صرف وقت کا ضیاع ہے۔ اب جب کوئی پڑھائی کر کے فارغ ہو گا اور نوکری کی تلاش میں نکلے گا تو تب چار پانچ سال کا تجربہ کہاں سے لائے گا۔ آپ موقع دیں گے تو ہی اس کو کام کرنے کے بعد تجربہ ہو گا۔
(جویریا عبدالرحمٰن)
Jawairiareham143@gmail.com

تازہ ترین