• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آہستہ آہستہ ترقی کی منازل طے کر رہا ہے لیکن ترقی کی طرف گامزن ہونے کے باوجود ہم ملک سے بھوک و افلاس اور غذائی قلت کو ختم نہیں کر سکے۔ ہمارے ملک کا شمار غذائی قلت سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں ہوتا ہے اور اس قلت کی وجہ سے بیشتر علاقوں میں خوراک کی کمی کے باعث بچوں کی ہلاکت ہو گئی ہے۔ پاکستان میں گندم، چاول اور مکئی سمیت بہت سی سبزیاں اور پھل وافر مقدار میں پیدا ہوتے ہیں لیکن تقریباً چالیس فیصد سبزیاں اور پھل ذخیرہ کرنے کا مناسب بندوبست نہ ہونے کے باعث گل سڑ کر ضائع ہو جاتے ہیں جس کا نتیجہ قیمتوں کے عدم استحکام اور غذائی قلت کی صورت میں نکلتا ہے۔ اعلی ٰ حکام کو چاہئے کہ غذائی قلت کو ختم کرنے کے لیے موثر اقدام کیے جائیں تاکہ ملک میں صحت و تندرستی کا بول بالا ہو۔
(نیہال اقتدار)
nihal.iqtidar@gmail.com

تازہ ترین