• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے معاشرے میں مریض اور معذور لوگ بھی ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ زندگی کی مشغولیات اور معیشت کی دوڑ میں کئی مرتبہ ہمیں اپنے ذاتی معاملات اور گرد و نواح سے بالکل فرصت نہیں ملتی۔ اسی طرح بہت سے لوگ فارغ ہوتے ہیں لیکن وہ یہ اوقات فضول قسم کی مجالس، گپ شپ، انٹر نیٹ اور موبائل پر ضائع کر دیتے ہیں اور اپنے گرد و نواح میں موجود محروم، مفلوک الحال اور مریض لوگوں کی خبر گیری یا ان کی بحالی کے لیے کچھ بھی کردار ادا نہیں کر پاتے۔ لہٰذا ہمیں اپنے گھر بار کے ساتھ ساتھ گرد و پیش پر بھی نظر رکھنی چاہئے اور معاشرے کے محروم اور دبے ہوئے طبقات کی بحالی کیلیے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا چاہئے ان معاملات کو صرف حکومت کے ذمہ لگا کر معاشرہ اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ نہیں ہو سکتا۔
(ذیشان احمد)
zeeshan.ahmed@gmail.com

تازہ ترین