• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہال آف فیم ایوارڈ وصول کرونگا،سمیع اللہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان فلائنگ ہارس سمیع اللہ نے کہا ہے کہ پی ایچ ایف کی جانب سے ملنے والا ہال آف فیم ایوارڈ وصول کروں گا، پی ایچ ایف کی یہ اچھی کوشش ہے ، تاہم میں سمجھتا ہوں کہ کھلاڑیون کے انتخاب میں بعض اہم ناموں کو نظر انداز کیا گیا، پاکستان کے پہلے اولمپک فاتح کپتان بریگڈ ئیر(ر) حمیدی کو اس فہرست میں ہونا چاہئے تھا۔ ایوارڈ لینے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں پی ایچ ایف کا ہوگیا ہوں، میری خدمات کا دنیا اور ملک میں ہر شخص نے اعتراف کیا ہے ، ہاکی میں ملک میں جو محبت ملی ہے اس کا قرض اتارنا چاہتا ہوں ۔
تازہ ترین