• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنچورین ٹیسٹ، بھارت پر شکست کے بادل منڈلانے لگے

سنچورین ( جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم پر جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست کے سیاہ بادل منڈلانے لگے۔ میچ کے پانچویں روز اسے فتح کیلئے مزید 252رنز کی ضرورت ہوگی۔ منگل کو 287 کا ہدف ملنے کے بعد اس نے تین وکٹ کھو کر 35 رنز بنائے تھے۔ کپتان ویرات کوہلی پانچ، اوپنر مرلی وجے نو اور کے ایل راہول چار رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔ سپر اسپورٹس پارک میں آج تک کسی ٹیم نے 249 رنز سے زیادہ کا ہدف حاصل کرکے میچ نہیں جیتا ہے۔ چوتھے روز کھیل ختم ہونے پر چتیشور پجارا 11 اور پارتھیو پٹیل پانچ رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ قبل ازیں ہوم سائیڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 258 رنز بنا کر آل آئوٹ ہوگئی تھی۔ کپتان فاف ڈوپلیسی 48، ورنن فلینڈر 26، اور مورنے مورکل 10 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ ابراہم ڈیویلیئرز 80 اور ڈین ایلجر 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد شامی نے عمدہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے 49 رنز دے کر چار وکٹ لیے۔
تازہ ترین