• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان نے فتح کا کھاتہ کھول لیا، شاہین آفریدی کے چھ شکار

کراچی (اسٹاف رپورٹر/ جنگ نیوز) نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں منگل کوپاکستان نے آئرلینڈ کو 9 وکٹ سے شکست دے کر فتح کا کھاتہ کھول لیا۔ آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کی اور صرف 97 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کے شاہین آفریدی نے تباہ کن بولنگ کی اور 15 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ انڈر19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے بہترین بولنگ کا ریکارڈ ہے۔ کپتان حسان خان نے بھی 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آئرلینڈ کی جانب سے جوشوا لٹل 24 رنز بنا کر سب سے کامیاب بیٹسمین رہے۔ سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ پاکستان نے نویں ہی اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی، زید عالم 43 اور حسان خان نے 27 رنز بنائے۔ شاہین آفریدی کو عمدہ بولنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔یاد رہے کہ پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دریں اثنا دوسرے میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے متوقع طور پر پاپوا نیوگنی کو 10 وکٹ سے شکست فاش دی۔ ناکام ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے صرف آٹھ اوورز میں 67 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے انوکل رائے نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹ لیے۔اوویا سیم 15 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین تھے۔ بھارت نے ہدف کسی نقصان کے بغیر آٹھ اوورز میں حاصل کرلیا۔ کپتان پارتھیو شا نے 39 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے 57 اور منجوت کالرا نے نو رنز اسکور کیے۔
تازہ ترین