• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل کراچی عبدالستار ایدھی فٹبال ٹورنامنٹ میں چار میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ ملیر اسٹار نے شہزاد محمڈن کو پنالٹی ککس میں 8-7سے، شفیع الیون ملیر نے سرحد اسپورٹس کوپنالٹی ککس میں 4-3سے، ہنٹر اسپورٹس نے لال الیون ڈالمیاکو 3-2سے جبکہ اعظم اسپورٹس نے 36 بی سینٹر کو پنالٹی ککس میں 5-3سے شکست دے کر پری کواٹر فائنل میں جگہ بنالی۔٭ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا ایک اجلاس بدھ کو ساڑھے آٹھ بجے شب آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر زیر صدرات غلام محمدخان صدر کے بی اے منعقد ہوگا۔٭ پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز بدھ کو عجمان میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کا مقابلہ سری لنکا اور بھارت کا بنگلہ دیش سےہو گا۔٭ ینگ عزیز آباد نے لیژر لیگس میں نارتھ ینگرز کے خلاف دونوں میچوں میں فتح حاصل کرلی۔ ینگ عزیز آباد نے نارتھ ینگرز کے خلاف پہلے میچ میں 4-0اور دوسرے میچ میں نعمان علی کی ہیٹ ٹرک کی بدولت 4-2سے فتح اپنے نام کی۔ ہزارہ یونائیٹڈ نے کراچی اسپورٹس کے خلاف عمران علی کے گول کی بدولت 1-0 سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں علی رضا کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت 5-0 کی فتح اپنے نام کی۔٭ انوویٹر کراچی سپرکر کٹ لیگ میں کریم آبا د کنگز نے 135 رنزبنائے آل رائونڈر محمو دعلی نے 70 رنزبنائے۔ صا د ق علی نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، پویلین کی راہ دکھائی، کورنگی فائٹرز نے 137 رنز6 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔
تازہ ترین