• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولنگ میں شعیب ملک کی کمی بہت محسوس ہوئی، مکی آرتھر

ہملٹن ( جنگ نیوز) پاکستانی ٹیم کے کوچ مِکی آرتھر سے شعیب ملک کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انھیں کچھ دیر کے لیے بے ہوشی ہوئی تھی، اور ان کی طبیعت بہت اچھی نہیں تھی، تاہم میرے پاس ان کی حتمی رپورٹ نہیں ہے۔برطانوی ویب سائٹ کے مطابق ہملٹن میں پاکستان کی سات وکٹوں سے شکست کے بعد مِکی آرتھر نے یہ اعتراف بھی کیا کہ میچ میں تجربہ کار آل رائونڈر شعیب ملک کے کمی محسوس کی گئی۔ مِکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے کھیل جاری نہ رکھ سکنے کی وجہ سے ہم ان دس اوورز کا فائدہ نہ اٹھا سکے جو آف اسپنر شعیب ملک نے کرانے تھے۔ اگر وہ ہوتے تو ہم فاسٹ بولرز کو جلد ہٹا کر ملک کو بولنگ پر لگا دیتے۔ ہمارے پاس حارث سہیل تھے، ان کی اہمیت اپنی جگہ، لیکن شعیب ملک بہت اچھے اور تجربہ کار آف اسپنر ہیں۔ ملک کے نہ کھیل سکنے سے ہمیں مایوسی ہوئی کیونکہ ان کے دس اوور ہمارے لیے بہت اہم ثابت ہو سکتے تھے۔ یاد رہے کہ پانچ ایک روزہ میچوں کی اس سیریز میں اب نیوزی لینڈ کو چار صفر کی برتری حاصل ہے اور وہ سیریز جیت چکا ہے۔
تازہ ترین