• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر اسنوکر، سیڈڈ پلیئرز ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ان سیڈڈ علی زمان، حمزہ آفتاب، رئیس علی اسامہ، شیخ محمد مدثر، محمد شہباز عبدالعزیز اور شاہ زیب ملک جوبلی انشورنس قومی جونیئر انڈر21- اسنوکر چیمپئن شپ کے ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ گئے۔ ٹاپ سیڈ عمر فاروق، عثمان خورشید، فہد خان، رابش پرویز اور عثمان احمد بھی ٹاپ سسکٹین میں پہنچ گئے۔ مدثر شیخ نے 108 کا بڑا سنچری بریک کھیلا۔ اسلام آباد میں منگل کو لیگ کے آخری رائونڈ میں شیخ محمد مدثر نے حسین گوڈیل کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ دیگر میچز میں محمد عمر خان نے مبشر منصف، سید محمد عمران نے مبشر خان ، شاہ زیب ملک نے عبدالعزیز ، عثمان احمد نے عاقب نواز ، احسن رمضان نے محمد رفیق ، دفاعی چیمپئن محمد نسیم اختر نےعاطف ارشاد اور حارث طاہر نے یاسر نعمان کو شکست دی۔ بدھ کو پری کوارٹر فائنلز کھیلے جائیں گے۔
تازہ ترین