• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جینیسس ویلفیئر سوسائٹی کے صدر سید محمد عمران سلیم نے کہا ہے کہ ہمارے تعلیمی نصاب میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ قرآن فہمی بھی از حد ضروری ہے۔وہ یہاں گلشن اقبال میں واقع حیات الاسلام گرلز ڈگری کالج میں منعقدہ 5 روزہ تعلیمی ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کررہے تھے۔جس کے مہمان خصوصی محمد مسعود احمد ایڈیشنل ڈائریکٹر ، ٹریفک انجینئرنگ بیو رو، کے ڈی اے تھے۔ انجمن حیات الاسلام کے ایڈمنسٹریٹر انور حسین صدیقی اور کالج کی پرنسپل نیلوفر علی نے طالبات پر زور دیا کہ ورکشاپ میں جو کچھ انہوں نے پروفیشنلز سے سنا اور سیکھا اسے اپنی زندگی میں عملی طور پر رائج کریں۔
تازہ ترین