• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لرننگ بائٹس پاکستان کے تعلیمی نظام میں انقلابی تبدیلی لائے گا

کراچی (جنگ نیوز) لرننگ بائٹس (Learning Bytes) اپنی قسم کا پہلا آن لائن پورٹل ہے جو پورے پاکستان کے O Level, IGCSE، A Leve، Matric، Fscاور SAT کے طالب علموں کو آن لائن حقیقی تعلیمی ماحول فراہم کرے گا،لرننگ بائٹس کے چیف ایگزیکٹو افسر معین خان ان چند لوگوںمیں سے ایک ہے جو ملک میں مثبت تبدیلی لانے کابیڑہ اٹھاتے ہیں، ترقی پذیر ممالک میں تعلیم کی اہمیت جانتے ہوئے معین خان نے پاکستانی تعلیمی نظام میں تبدیلی لانے کے لئے تعلیمی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا، نئے دور کی ضروریات کے مطابق معین خان اور ان کی ٹیم نے پورے ملک میں ہر کسی کو تعلیمی مرکز فراہم کرنے کی ذمہ داری لی ہے، اس منصوبے کا مقصد مناسب خرچ میں بین الاقوامی معیار کی تعلیم مہیا کرنا ہے خاص طور پر ان علاقوںمیں جہاں کا موجودہ تعلیمی ڈھانچہ اتنا مضبوط نہیں ہے، سب کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے معین خان نےاپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کے ساتھ تعلیمی ماہرین اور نامور مقامی اور غیر ملکی اساتذہ کے ساتھ شراکت کی ہے، اس تعلیمی پروگرام لرننگ بائٹس کے تحت آپ گھربیٹھے غیر ملکی نامور اساتذہ اور پروفیسرز سے تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ لرننگ بائٹس اپنے خود کار تعلیمی انتظامی نظام ’’انٹیلیکٹس‘‘ کے ذریعے ملک کے تعلیمی نظام میں جدت لائے گا۔تمام طالب علموں کو ویب سائٹ www.learningbytes.online وزٹ کرکے انرولمنٹ کروانی ہوگی۔
تازہ ترین