• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بورڈ نے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر بورڈ نے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ پروگرام کے مطابق سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس ،ہوم اکنامکس گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء میں شرکت کے اہل گورنمنٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم بدھ 17جنوری 2018ء سے ہفتہ17فروری 2018ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں، کالجز اور ہائیر سیکنڈری اسکولز یہ فارمز 20فروری اور 21فروری 2018ء کو بورڈ آفس میں جمع کروانے کے پابندہوں گے، یاد رہے کہ رواں سال وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے مطابق تمام گورنمنٹ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلباء کی امتحانی فیس معاف کردی گئی ہے، لہٰذا گورنمنٹ تعلیمی اداروں کے طلباء بغیر کسی فیس کے امتحانی فارمز اپنے کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں جمع کرواسکتے ہیں،تاریخ گزرنے کے بعد امتحانی فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔اسی طرح سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے سالانہ امتحانات 2018ء میں شرکت کے اہل پرائیویٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم بمع فیس بروز بدھ 17جنوری 2018ء سے بروز جمعہ 2فروری 2018ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں
تازہ ترین